بھارت میں ہندوانتہاپسندوں نے ایک اورمسجد نذرآتش کردی

مغربی بنگال میں انتہاپسند ہندو غنڈوں نے مسجد کے پیش امام کوبدترین تشدد کا نشانہ بنایا


ویب ڈیسک May 19, 2022
مدھیہ پردیش میں ہندوانتہاپسندوں نے مسلمانوں پرمزید حملوں کی دھمکیاں دیں:فوٹو:فائل

کراچی: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہندوانتہاپسندوں نے مسجد نذر آتش کردی اورمسلمانوں کے گھروں کوآگ لگا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش میں ہندوانتہاپسندوں نے مسلمانوں کے گھروں پرحملے کئے اورایک مسجد کوآگ لگا دی۔ ہندوانتہاپسندوں کے گروپوں نے مسلمانوں پرتشدد کیا اورلوٹ مارکی۔ مسلمانوں کی دکانیں لٹنے اورمسجد نذرآتش ہونے کے بعد کرفیو نافذ کردیا گیا۔



مسلمانوں پرحملوں کے دوران مقامی انتظامیہ اورپولیس خاموش تماشائی بنی رہی اورحملہ آوروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ ہندوانتہاپسندوں نے مسلمانوں کے گھروں کے سامنے مذہبی نعرے لگائے اورمزید حملوں کی دھمکیا ں دیں۔

https://twitter.com/ashoswai/status/1527018699760312320?s=20&t=h0-GmaVCsOJxyHwrUQOrvQ

دوسری جانب مغربی بنگال میں ہندوانتہاپسندوں نے مسجد کے پیش امام کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ اترپردیش کے ہندوانتہاپسند وزیراعلی آدیتیہ ناتھ نے قدیم تاریخی شہرلکھنو کا نام بدل کرہندوکی مقدس ہستی کے نام پررکھنے کا عندیہ دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔