پاکستان کیخلاف سیریز اور کامن ویلتھ گیمز کیلئے آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان

آسٹریلوی ٹیم میں میگ لیننگ کوکپتان برقراررکھاگیاہے


ویب ڈیسک May 20, 2022
آسٹریلیا کےخلاف پاکستانی ٹیم کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے(فائل فوٹو)

پاکستان کے خلاف تین ملکی سیریز اور کامن ویلتھ گیمز کے لیے آسٹریلیا کی ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نےپاکستان کے خلاف تین ملکی سیریز اور کامن ویلتھ گیمز کے لیے آسٹریلیا کی ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

آسٹریلوی ٹیم میں میگ لیننگ کوکپتان برقرار رکھاگیاہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تین ملکی سیریز آئرلینڈ میں کھیلی جائیں گی جبکہ پاکستان اور ٓآسٹریلیا کی ویمن ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 16 جولائی کو کھیلاجائے گا۔

رپورٹ کے مطابق کامن ویلیتھ گیمز میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں تین اگست کو مدمقابل ہوں گی۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کےخلاف پاکستانی ٹیم کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں