لانگ مارچ میں خاتون کی بدتمیزی نظراندازکرنے والا اہلکارسوشل میڈیا پروائرل

مثالی رویے کا مظاہرہ کرنے پرکانسٹیبل شہباز کونقد انعام اورتعریفی سرٹیفیکیٹ دیا گیا


ویب ڈیسک May 27, 2022
کانسٹیبل شہباز کی خاتون کی بدتمیزی کا جواب نہ دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی:فوٹو:سوشل میڈیا

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران خاتون کی بدتمیزی کو صبر وتحمل سے برداشت کرنے والا پولیس اہلکارسوشل میڈیا پرہیرو بن گیا۔

اسلام آباد میں لانگ مارچ کے دوران فرائض انجام دینے والا پولیس کانسٹیبل شہباز اپنے پروفیشنلزم اور اعلٰی ظرفی سے سوشل میڈیا پر ہیرو بن گیا۔

لانگ مارچ میں مشتعل خاتون اپنے ساتھیوں کے ساتھ درختوں کو آگ لگا رہی تھی کانسٹیبل کے روکنے پر گالم گلوچ کی اورغلیظ زبان استعمال کی۔کانسٹیبل شہباز نےتحمل کا مظاہرے کرتے ہوئے خاتون کی بدتمیزی کا کوئی جواب نہیں دیا۔



کانسٹیبل شہباز کا کہنا تھا کہ خواتین کا احترام کرنا گھر کی تربیت اورپولیس ٹریننگ میں سکھایا گیا ہے۔ مثالی رویے کا مظاہرہ کرنے پرسی پی اوراولپنڈی شہزاد ندیم نے کانسٹیبل شہباز کونقد انعام اورتعریفی سرٹیفکیٹ دیا۔

کانسٹیبل شہباز کی ویڈیو سوشل میڈیا پراپ لوڈ ہونے کے بعد وائرل ہوگئی اورچند گھنٹوں میں ہی ویڈیو کولاکھوں لائکس اورہزاروں ٹوئٹس ملے۔ سوشل میڈیا صارفین نے کانسٹبل شہباز کی تعریف کی اورخاتون کے رویے کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں