حب بائی پاس پر ٹینکر نے 4 راہگیروں کو کچل دیا

تین افراد جاں بحق، ایک کی حالت تشویش ناک، پولیس نے ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا


ویب ڈیسک May 28, 2022
فوٹو: فائل

حب بائی پاس پر تیز رفتار واٹر ٹینکر نے خواتین اور بچوں سمیت چار افراد کو کچل دیا جن میں سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حب بائی پاس پر تیز رفتار ٹینکر نے چار راہگیروں کو کچل دیا جن میں خواتین اور بچوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے ذمہ دار واٹر ٹینکر کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔