سونے کی فی تولہ قیمت میں 800روپے کمی

سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کم ہو کر 137300 روپے پر آگئی


Staff Reporter May 31, 2022
10 گرام سونے کی قیمت 685 روپے کمی کے بعد 117713 روپے کی سطح پر آگئی

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر کی کمی سے 1849ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 800روپے اور 685روپے کی کمی واقع ہوئی۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 137300 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 117713 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1570روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1346.02 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں