جہاز کے پرَ کے اوپر ماڈلنگ کرتے شخص کی ویڈیو وائرل

ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی دنگ رہ گئے


ویب ڈیسک June 02, 2022
طیارے کو پہاڑی پر سیاحوں کی توجہ مرکوز کرنے کے لیے رکھا گیا ہے(اسکرین شاٹ)

سوشل میڈیا پر ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک آدمی کو جہاز کےپرَ کے اوپر چلتے دیکھا جا سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کا جزیرہ بالی سرسبز پہاڑیوں والے خوبصورت مناظر کے لیے جانا جاتا ہے، یہ ایک مشہور سیاحتی مقام ہے جو بہت سے مسافروں اور یہاں تک کہ غوطہ خوروں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔

انسٹاگرام پر 'ارتھ پکس' کے نام سے پیج نے بالی کے ایک فوٹوگرافر کی دلکش ویڈیو پوسٹ کی ہے جس کو دیکھ کرصارفین بھی حیرت میں پڑ گئے ہیں۔



ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فوٹوگرافر سمندر کنارے ایک پہاڑی کی چوٹی پر کھڑے ہوائی جہاز کے معلق پَر کے اوپر بے خوف چل رہا ہے البتہ اسے دیکھنے والوں کی سانسیں تھم گئی ہیں۔

ایک صارف نے مذکورہ ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'اگر میں وہاں ہوتا تو اپنے قدموں پر قابو نہ رکھتے ہوئے گر پڑتا'۔

ویڈیو کے کیپشن میں واضح کیا گیا ہے کہ طیارے کو پہاڑی کی چوٹی پر زیادہ سے زیادہ سیاحوں کی توجہ مرکوز کرنے کے لیے رکھا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں