امیتابھ اور جیا بچن کی شادی کو کتنے سال ہوگئے

سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے انہیں شادی کی مبارکباد دی جا رہی ہے


ویب ڈیسک June 03, 2022
بِگ بی نے بھی ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا(فائل فوٹو)

لاہور: بالی ووڈ کے بِگ بی امیتابھ بچن اور جیا بچن آج اپنی شادی کی 49 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 1973 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی ووڈ کی مشہور ترین جوڑی امیتابھ اور جیا بچن آج ا پنی شادی کی 49ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

دنیا بھر میں لاکھو ں مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے اداکار کو ان کے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شادی کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کی جا رہی ہیں ۔ بِگ بی نے بھی ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔


انہوں نےٹوئٹ میں لکھا کہ ''میں ان تمام محبتوں اورنیک خواہشات کے لیے آپ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جن کا اظہار جیا اور میری شادی کی سالگرہ پر کیا گیا، سب کو جواب دینا ناممکن ہو گا، اسی لیے اسے میرا شکریہ سمجھیں''۔

amitabh bachchan and jaya 49th wedding anniversary

امیتابھ اور جیا بچن کی نواسی نویا نندا نے بھی نانا نانی کو انسٹاگرام اسٹوری پر شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی شادی کی چند کلاسک تصاویر شیئر کیں جو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

amitabh bachchan and jaya 49th wedding anniversary

amitabh bachchan and jaya 49th wedding anniversary

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔