پچھلی حکومت گوادر کے عوام کی فلاح بہبود میں مکمل ناکام رہی وزیراعظم

اربوں روپے اور قیمتی وقت ضائع کرنے کے باوجود بجلی و پانی کا ایک بھی منصوبہ مکمل نہیں ہوا، شہباز شریف


ویب ڈیسک June 04, 2022
اربوں روپے اور قیمتی وقت ضائع کرنے کے باوجود بجلی و پانی کا ایک بھی منصوبہ مکمل نہیں ہوا، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت گوادر کے عوام کی فلاح بہبود میں مکمل ناکام رہی۔

شہباز شریف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کے حالیہ دورے کے دوران مجھے احساس ہوا کہ کیسے پی ٹی آئی حکومت نے گوادر کے لوگوں کا نقصان کیا، انہوں نے بندرگاہ کی تعمیر کیلئے قربانیاں دیں، لیکن اربوں روپے اور قیمتی وقت ضائع کرنے کے باوجود گزشتہ حکومت ان لوگوں کو بجلی و پانی فراہم کرنے کے لیے ایک بھی منصوبہ مکمل کرنے میں ناکام رہی۔

یہ بھی پڑھیں: دل پر پتھر رکھ کر پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا، وزیراعظم

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گوادر ائیر پورٹ اور بندرگاہ کی بھی یہی صورتحال ہے۔ بندرگاہ پر ڈریجنگ نہ کرنے کی وجہ سے کوئی بڑا مال بردار بحری جہاز لنگر انداز نہیں ہو سکتا۔ میں نے گوادر یونیورسٹی، ایئر پورٹ اور پانی کیلئے ڈی سیلینیشن پلانٹ کی فوری تعمیر مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔



شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان کی مجموعی ترقی بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی سے منسلک ہے۔ ہماری اتحادی حکومت بلوچستان کی صوبائی حکومت اور مقامی عمائدین کے بھرپور تعاون سے مستقبل کے لائحہ عمل کے تعین کیلئے پر عزم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں