آزاد کشمیر میں نامعلوم افراد نے دلہے کی گاڑی نذر آتش کردی

سفر لمبا ہونے کے سبب باراتیوں نے دلہے کے چچا کے گھر رکنے کا فیصلہ کیا تھا جہاں یہ واقعہ پیش آیا


ویب ڈیسک June 04, 2022
فوٹو: ایکسپریس نیوز

DUBAI: آزاد کشمیر کے ضلع حویلی کہوٹہ میں بارات کے ساتھ آئی دلہے کی گاڑی کو نامعلوم افراد نے نذر آتش کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دولہا امجد بارات لے کر جب اپنے ماموں محمد شفیع کے گھر پہنچا جہاں رات گزارنے کے بعد دلہن کے گھر جانا تھا لیکن وہاں نامعلوم افراد نے دلہے کی گاڑی ہی چلا ڈالی۔

سفر لمبا ہونے کے سبب باراتیوں نے دلہے کے چچا کے گھر رکنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ گاڑی بھی کرائے کی تھی۔

گاڑی کے مالک کو جب واقعے کا پتا چلا تو وہ بھی موقع پر پہنچ گیا اور اس نے دولہا کے خلاف پولیس چوکی خورشید آباد درخواست دے دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔