شاہدرہ پولیس نے دو رکنی سنیچر گینگ کو گرفتار کرلیا

ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی 70 ہزار نقد رقم، 3 موبائل، 2 پسٹل اور موٹر سائیکل برآمد


ویب ڈیسک June 05, 2022
گرفتار ملزمان میں عابد اور آصف رضا شامل ہیں۔

لاہور میں شاہدرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی سنیچر گینگ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی 70 ہزار نقد رقم، 3 موبائل، 2 پسٹل اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔

ملزمان چوری منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ جیسی درجنوں واداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں جبکہ دوران تفتیش ملزمان نے مزید وارداتوں کا انکشاف کیا۔

گرفتار ملزمان میں عابد اور آصف رضا شامل ہیں جن کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے جبکہ پولیس کی تفتیش جاری ہے۔ ملزمان کو ایس ایچ او شاہدرہ شبیر اعوان نے ہمراہ ٹیم کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں