حکومت کا لوڈ شیڈنگ دورانیہ صرف ساڑھے تین گھنٹے پر لانے کا اعلان

لوڈ شیڈنگ کل سے تین گھنٹے اور 16 جون کے بعد 3 گھنٹے سے بھی کم ہوجائے گی، شاہد خاقان اور دیگر رہنماؤں کی پریس کانفرنس


ویب ڈیسک June 06, 2022
لوڈ شیڈنگ کل سے تین گھنٹے اور 16 جون کے بعد 3 گھنٹے سے بھی کم ہوجائے گی، شاہد خاقان اور دیگر رہنماؤں کی پریس کانفرنس (فوٹو : اسکرین گریب)

مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ بجلی کے بحران پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں اور کل (منگل) سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم ہو کر محض ساڑھے تین گھنٹے پر آجائے گا۔

اسلام آباد میں دیگر ن لیگی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم نے کوئلے سے چلنے والے پلانٹس کی پیداوار بڑھادی ہے جس کے بعد سے 16 جون سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 3 سے بھی کم رہ جائے گا جبکہ 30 جون سے لوڈ شیڈنگ 2 سے ڈیڑھ گھنٹے کے قریب ہوگی۔

شاہد خاقان عباسی نے امید ظاہر کی کہ جولائی میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں مزید کمی لاسکیں گے جبکہ ملک میں آج بجلی کی ضرورت 25 ہزار میگاواٹ ہے، ہمیں جو کچھ ملا اسے چیلنج سمجھ کر قبول کرتے ہیں۔



انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ پر عوام سے معذرت چاہتے ہیں، بجلی کے بحران، کوتاہیوں، کرپشن اور نالائقی کی لمبی داستان ہے، دوبڑے پلانٹس جو سستی بجلی بناتے تھے اور 2019ء میں مکمل ہونا تھے آج تک مکمل نہیں ہوسکے، 4 برس میں بجلی کا کوئی نیا پلانٹ نہیں لگا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بازار سے مہنگی ایل این جی اور فرنس آئل لے کر بجلی بنار ہے ہیں، ایل این جی کے جہاز جو 30 ملین ڈالر میں آئے تھے آج 120 ملین ڈالر کے لے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔