برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام

بورس جانسن کے حق میں 211 ووٹ جبکہ مخالفت میں 148 ووٹ پڑے


ویب ڈیسک June 07, 2022
[فائل-فوٹو]

برطانوی وزیر اعظم اور کنزرویٹیو پارٹی کے سربراہ بورس جانسن کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی۔

عالمی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد 211 ووٹ سے ناکام ہوگئی۔ 59 فیصد ارکان پارلیمنٹ نے بورس جانسن پر اعتماد کے حق میں ووٹ دیا۔

تفصیلات کے مطابق کنزرویٹیو پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے بورس جانسن کے حق میں 211 ووٹ پڑے جبکہ مخالفت میں 148 ووٹ پڑے۔

بورس جانس کو کامیابی کیلئے 180 ووٹ درکار تھے۔

واضح رہے کہ سابق برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے 2018 میں اپنی ناکام بریگزٹ ڈیل پر عدم اعتماد کے چیلنج کو شکست دی تھی تاہم وہ اگلے سال ہی مستعفی ہوگئیں تھیں۔ تھیریسا مے کو تحریک عدم اعتماد ووٹنگ میں 37 فیصد قانون سازوں نے مخالفت میں ووٹ دیے تھے جبکہ بورس جانسن کو 41 فیصد مخالفت میں ووٹ پڑے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں