ہتک عزت کیس میں میشا شفیع کو بڑا ریلیف مل گیا

سپریم کورٹ نےمیشا شفیع کی اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی


ویب ڈیسک June 08, 2022
عدالت نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف میشا شفیع کی اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی

سپریم کورٹ نے ہتک عزت کیس میں گلوکارہ میشا شفیع کی اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی۔

رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پیکا آرڈیننس کے سیکشن 20 کے خلاف میشا شفیع کی درخواست پر سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے میشا شفیع کی درخواست پر فوجداری کیس میں حکم امتناع جاری کر تے ہوئے اگلی سماعت تک ہتک عزت پر میشا شفیع کے خلاف فوجداری کارروائی روکنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ نے استفسار کیا کہ پیکا ایکٹ کےسیکشن 20 کو فوجداری بنانا آیا آئین کے آرٹیکل 19کی خلاف ورزی ہے ؟

سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف سول مقدمہ جاری رہے گا، تاہم سپریم کورٹ نے عدالت کی معاونت کے لیے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس بھی جاری کر دیا گیا۔

عدالت نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف میشا شفیع کی اپیل سماعت کے لیے منظور کر تے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔