عامر لیاقت کی بیٹی کا والد کا فوری پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار

لندن سے بھائی کی واپسی کے بعد پوسٹ مارٹم سے متعلق فیصلہ کریں گے، دعا عامر


June 09, 2022
فوٹو فائل

کراچی: معروف اینکر پرسن اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی صاحبزادی دعا نے والد کے پوسٹ مارٹم کو بھائی کی لندن واپسی سے مشروط کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عامر لیاقت حسین دوپہر ایک بجے کے قریب اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، جنہیں ایمبولینس کے ذریعے اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد عامر لیاقت کے انتقال کی تصدیق کی اور ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا، جس کے بعد چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عامر لیاقت کی میت کو نجی اسپتال سے پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: عامرلیاقت کی آخری سوشل میڈیا پوسٹ کیا تھی؟

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کرگئے

عامر لیاقت کی میت جناح پہنچتے ہی اُن کی پہلی اہلیہ بشری اقبال اپنی بیٹی دعا عامر کے ساتھ اسپتال پہنچیں جہاں مشاورت کے بعد بیٹی نے فوری پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کیا۔

دعا عامر نے کہا کہ اہل خانہ پوسٹ مارٹم کا فیصلہ لندن سے بھائی کی واپسی کے بعد کریں گے۔

عامرلیاقت کی بیٹی نے پوسٹ مارٹم کروانے سے منع کردیاعامرلیاقت کی بیٹی نے پوسٹ مارٹم کروانے سے منع کردیا

براہ راست دیکھئے :
http://live.express.pk/

Posted by Express News on Thursday, 9 June 2022

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔