ایشوریا شوہر ابھیشیک کے ساتھ پھر سے فلم میں کام کرنے کی خواہشمند

مجھے امید ہے جلد کسی فلم میں اپنے شوہر کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاؤں گی، اداکارہ


ویب ڈیسک June 09, 2022
فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی سپر اسٹار اداکارہ ایشوریا رائے شوہر ابھیشیک بچن کے ساتھ دوبارہ فلم میں کام کرنے کی خواہش مند ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر ایشوریا نے کہا کہ مجھے امید ہے جلد کسی فلم میں اپنے شوہر کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاؤں گی اور ایسا ہونا بھی چاہیے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایشوریا اور ابھیشیک ماضی میں بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے کامیاب جوڑی ثابت ہوئی، انہوں نے ایک ساتھ فلم گرو، دھوم 2، امراؤ جان، کچھ نا کہو، سرکار راج سمیت دیگر ہٹ پروجیکٹس میں کام کیا۔

اس سے قبل اداکار کے شوہر خود بھی اہلیہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔ ابھیشیک بچن کا کہنا تھا کہ ایشوریا کے ساتھ کام کرنے کا بےصبری سے انتظار ہے لیکن صحیح وقت پر اچھی اسکرپٹ کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں۔

اداکار نے یہ بھی کہا تھا کہ ہم دونوں فلم میں دل سے کام کرتے ہیں، موقع ملا تو ضرور پھر سے ایشوریا کے ساتھ کام کروں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں