پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری روکنے کے حکم میں 28 جون تک توسیع

ہمارے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں، ہمیں پتا ہی نہیں، وکیل پی ٹی آئی کا عدالت میں مؤقف


ویب ڈیسک June 10, 2022
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے توہین مذہب سے متعلق کیسز پر سماعت کی (فوٹو فائل)

کراچی: عدالت عالیہ اسلام آباد نے توہین مذہب سے متعلق مقدمات کی سماعت میں سینئر پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری روکنے کے حکم میں 28 جون تک توسیع کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے توہین مذہب سے متعلق کیسز پر سماعت کی۔ اس دوران عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو مقدمات کی تفصیلات سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ابھی جو مقدمات ہوئے ہیں، ان میں کیا ہوا؟ جس پر پی ٹی آئی کے وکیل نے جواب دیا کہ ہمارے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں، ہمیں پتا ہی نہیں۔ ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ حلیم عادل شیخ کے خلاف کوئی ایف آئی آر نہیں۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل خواجہ امتیاز نے عدالت سے درخواست کی کہ کچھ وقت دے دیں، میں سیکرٹری داخلہ کی طرف سے رپورٹ پیش کردیتا ہوں، جس پر عدالت نے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 28 جون تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں