توہین مذہب کا الزام افغان ماڈل ساتھیوں سمیت گرفتار

ماڈل ویڈیو میں قرآنی آیات کی مضحکہ خیزانداز میں تلاوت کررہا تھا


ویب ڈیسک June 10, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) ماڈل ویڈیو میں قرآنی آیات کی مضحکہ خیزانداز میں تلاوت کررہا تھا

توہین مذہب کے الزام میں افغان طالبان نے معروف فیشن ماڈل اجمل حقیقی کو تین ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

افغان خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وئرل ہوئی تھی جس میں قرآنی آیات کو مضحکہ خیزانداز میں تلاوت کرنے کے جرم میں اجمل حقیقی اور انکے ساتھی غلام سخی کو گرفتار کیا گیا۔

ماڈل کی گرفتاری اسی متنازعہ ویڈیو کے بعد عمل میں آئی اور طالبان نے گرفتاری کے بعد ایک ویڈیو جاری کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماڈل ہلکے بھورے رنگ کے جیل کے لباس میں کھڑے ہیں اور طالبان حکومت اور مذہبی علماء سے معافی مانگ رہے ہیں۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد طالبان نے اجمل حقیقی اور ان کے ساتھیوں کو گرفتار کرتے ہوئے کہا کہ 'کسی کو بھی قرآنی آیات یا پیغمبر اسلام کے اقوال کی توہین کی اجازت نہیں'۔

واضح رہے کہ اجمل حقیقی افغانوں میں اپنے فیشن شوز یوٹیوب کلپس اور ماڈلنگ ایونٹس کے لئے مشہور ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔