برطانوی شہری نے ایک انگلی سے 129 کلوگرام وزن اٹھا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا

اسٹیو کلر نے 121 کلوگرام وزن اٹھانے کا عالمی ریکارڈ توڑ کر اپنا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی فہرست میں درج کرایا


ویب ڈیسک June 10, 2022
فوٹو: انٹرنیٹ

LOS ANGELES: برطانیہ سے تعلق رکھنے والے اسٹیو کلر نامی شہری نے ہاتھ کی درمیانی انگلی سے 129 کلو گرام وزن اٹھا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 48 سالہ اسٹیو کلر مارشل آرٹسٹ بھی ہیں جنہوں نے 121 کلوگرام وزن اٹھانے کا عالمی ریکارڈ توڑ کر اپنا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی فہرست میں درج کرایا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ عالمی ریکارڈ ہولڈر نے 6 لوہے کی پلیٹوں پر مشتمل 129 کلو گرام وزنی وزن اٹھایا۔ اسٹیو کا کہنا ہے اٹھارہ سال کی عمر سے ایک انگلی سے بھاری وزن اٹھانے کی مشق کررہا تھا جبکہ گزشتہ چال سالوں کے دوران خصوصی ٹریننگ بھی لی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پریکٹس کے دوران ہی میں نے عالمی ٹائٹل پر اپنی نظریں جما لی تھیں اور بالآخر ورلڈ ریکارڈ بنا لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں