پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 18 جون تک توسیع

پی ٹی آئی رہنماؤں پرلانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اورپولیس پرتشدد کا مقدمہ درج کیا گیا ہے


ویب ڈیسک June 11, 2022
پولیس نے جھوٹا اوربےبنیاد مقدمہ درج کیا، درخواست گزار:فوٹو:فائل

لاہور کی سیشن کورٹ نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 18 جون تک توسیع کردی۔

ایڈیشنل سیشن جج صائمہ قریشی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی کے دیگررہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 18 جون تک توسیع کردی۔

مزید پڑھیں: انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری روک دی

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پولیس نے لانگ مارچ کے دوران بدترین تشدد کیا استدعا ہے کہ پولیس نے جھوٹا اوربے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے اس لئے عدالت ضمانت منظورکرے۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں پر لانگ مارچ میں توڑ پھوڑکرنے ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور پولیس پر تشدد کے الزامات پرمقدمہ درج کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں