وزیر خزانہ کی ملائیشیا انڈونیشیا سے خوردنی تیل درآمد کاعمل تیز کرنے کی ہدایت

خوردنی تیل کے ٹینکرز رواں ماہ پہنچ جائیں گے، ذخیرہ بہتر ہونے پر قیمت مستحکم کرنے میں مدد ملے گی


ویب ڈیسک June 11, 2022
فوٹو:فائل

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے ملائیشیا اور انڈونیشیا سے خوردنی تیل کی درآمد کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے,اقدام کا مقصد صارفین کو بآسانی خوردنی تیل کی فراہمی یقینی بنانا ہے.

ایکسپریس نیوز کے مطابق خوردنی تیل کے ٹینکرز رواں ماہ پہنچ جائیں گے، تیل کا ذخیرہ بہتر ہونے پر قیمت کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی زیرصدارت خوردنی تیل کی دستیابی سے متعلق اجلاس میں وفاقی وزرا مرتضیٰ محمود،رانا تنویر حسین اورسیکریٹریز نے شرکت کی سیکرٹری وزارت صنعت و پیداوار نے ملک میں خوردنی تیل کے اسٹاک پر بریفنگ دی، اجلاس کو انڈونیشیا اور ملائیشیا سے خوردنی تیل کی درآمد کی صورتحال کے متعلق آگاہ کیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک میں خوردنی تیل کا وافر ذخیرہ موجود ہے، خوردنی تیل کے ٹینکرز رواں ماہ پہنچنے سے اسٹاک کی پوزیشن بہتر ہوگی، ذخائر بہتر ہونے سے قیمت کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں