بھارتی فوجیوں نے مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

گھروں پر چھاپوں کے دوران تین نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا


ویب ڈیسک June 12, 2022
قابض حکام نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی ہے۔ فوٹو : کشمیر میڈیا سروس

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کے دوران ضلع پلوامہ میں مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ کے علاقے دربگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران نوجوانوں کو شہید کیا۔

قابض حکام نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی ہے جبکہ آخری اطلاعات آنے تک دربگام پلوامہ میں فوجی آپریشن جاری تھا۔

دریں اثناء، بھارتی پولیس نے سری نگر اور اسلام آباد کے علاقوں میں گھروں پر چھاپوں کے دوران تین نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں