شاہ رخ کی سلمان خان کو ’’الو کا پٹھا‘‘ کہنے کی ویڈیو وائرل

سلمان اور شاہ رخ نے ایک ساتھ کئی کامیاب فلمیں بنائیں جن میں کچھ کچھ ہوتا ہے اور کرن ارجن نمایاں ہیں


ویب ڈیسک June 12, 2022
فوٹو: فائل

کراچی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی سلمان خان کو مذاق میں ''الو کا پٹھا'' کہنے کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 1999 میں فلم فیئر ایوارڈ کی وائرل ویڈیو میں بالی ووڈ کے دبنگ خان کو شاہ رخ خان مذاقاً الو کا پٹھا کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں، اس دوران دونوں اسٹارز کے درمیان مزاحیہ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

ایوارڈ شو کے اسٹیج پر رانی مکھر جی اور شاہ رخ موجود تھے جبکہ سلمان خان ایوارڈ لینے آئے تو بالی ووڈ کنگ نے مذاق کرنا شروع کردیا اس موقع پر تقریب میں موجود شرکا بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے۔ ماضی کی شاندار ویڈیو ایک بار پھر وائرل ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ سلمان اور شاہ رخ نے ایک ساتھ کئی کامیاب فلمیں بنائیں جن میں کچھ کچھ ہوتا ہے اور کرن ارجن نمایاں ہیں۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں