شام میں محصور پاکستانی پی آئی اے کے خصوصی طیارے سے کراچی پہنچ گئے

شام میں موجود دیگر پاکستانی شہری شامی ائرلائن کی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے، ذرائع


ویب ڈیسک June 13, 2022
فوٹو فائل

LONDON: قومی ایئرلائن کی خصوصی پرواز پی کے 8136 شام میں محصور سیکڑوں پاکستانیوں کو لیکر کراچی پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دمشق ائرپورٹ پربمباری کے بعد پروازیں منسوخ ہونے کے سبب پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد شام میں پھنس گئی تھی جنہیں ریسکیو کرنے کےلیے پی آئی اے کے فیری فلائٹ نے حلب کا رخ کیا۔

قومی ائرلائن کی جانب سے شارجہ سے فیری فلائٹ (خالی جہاز) حلب بھیجی گئی، جس کے ذریعے 169 پاکستانی شہری پیر کی شام حلب سے پاکستان روانہ ہوئے اور رات 9بجے پی کے 8136 کے ذریعے جناح ٹرمینل پہنچے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شام کے شہر حلب سے کراچی پہنچنے والے مسافروں میں خواتین اوربچے بھی شامل تھے، قومی ائرلائن کے خصوصی پرواز کو چیف پائلٹ کیپٹن کلیم حسن اور کیپٹن عاطف نے آپریٹ کیا۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق شام میں پاکستان کے سفیر نے قومی ائرلائن کے چیف آپریٹنگ آفیسر کو خط لکھا تھا، جس میں شامی شہر حلب پروازیں بھیجنے کا کہا گیا تھا۔

خط موصول ہونے کے بعد پی آئے اے حکام نے پرواز کی روانگی کےلیے ہنگامی بنیادوں پر انتظامات کیے۔

ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ پی آئی اے ایک قومی ادارہ ہے اور ہمیشہ ایسے مواقعوں پر اپنی خدمات کو ملک کیلئے پیش کرتا ہے۔

ذرائع کے مطابق شام میں موجود دیگر پاکستانی شہری شامی ائرلائن کی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں