کے الیکٹرک کی کراچی کیلیے بجلی 5 روپے تک مہنگی کرنے کی درخواست

کے الیکٹرک ہر ماہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر 3 سے 5 روپے اضافہ کر رہی ہے


ویب ڈیسک June 14, 2022
فوٹو: فائل

ISLAMABAD: بدترین لوڈ شیڈنگ کرنے والی کے الیکٹرک نے کراچی کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر ٹیرف میں پھر 5 روپے تک اضافے کی درخواست کر دی۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ اپریل 2022 کے مہینے اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ جنوری تا مارچ 2022 کی مد میں درخواست کیے گئی۔

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 89 پیسے اضافہ مانگا گیا جبکہ کے الیکٹرک کی جانب سے اپریل کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 5 روپے 30 پیسے اضافہ مانگا گیا۔

کے الیکٹرک ہر ماہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر 3 سے 5 روپے اضافہ کر رہی ہے اور نیپرا کے الیکٹرک کی ہر درخواست کو منظور کر رہی ہے۔

دوسری جانب، کے الیکٹرک شہر میں بدترین لوڈ شیڈنگ کر رہی ہے، شہر میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ مستثنیٰ علاقوں میں بھی 3 سے 8 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں