پاکستانی مداحوں کا آنجہانی گلوکار ’سدھوموسے والا‘ سے محبت کا اظہار

پہلی بار ایسا لگا کہ سرحد ہے ہی نہیں، سدھو موسے والا کی ویڈیو پر صارف کا تبصرہ


ویب ڈیسک June 14, 2022
سدھو موسے والا

معروف بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کی المناک موت کے بعد پاکستانی مداحوں نے اپنی گاڑیوں ٹرکوں پر مقتول پنجابی گلوکار کی تصاویر بنوانا شروع کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے مشہور گلوکار سدھو موسے والا کچھ روز قبل ٹارگٹ حملے میں قتل کردئیے گئے تھے، گلوکار کے قتل کی خبر بھارت سمیت دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں کے لیے شدید غم و اندوہ کا باعث بنی۔

سدھو موسے والا کی موت کے بعد پاکستانی مداحوں نے بھی گلوکار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں لیجنڈ قرار دیا اور گلوکار کی تصاویر اپنی گاڑیوں پر لگانا شروع کردی ہیں۔



پنجاب کے مختلف شہروں میں کاروں اور ٹرکوں پر سدھو موسے والا کے اسٹیکرز لگائے جارہے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ایفّی نامی صارف کی جانب سے ایک ویڈیو شئیر کی گئی جس میں ٹرک کے پیچھے سدھو موسے والا کی تصویر بنی ہوئی ہے۔



ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے فریحہ نامی صارف نے کہا کہ سدھو تو فوت ہوگیا ہے لیکن پنجابیوں کو ایک کر گیا ہے، پہلی بار لگا کہ بارڈر ہیں ہی نہیں، کسی بارڈر سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

واضح رہے کہ قتل سے رواں برس مارچ میں سدھو موسے والا نے بیرون ملک میں ایک لائیو کنسرٹ کے دوران پاکستانی مداحوں سے جلد پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا جو پوری نہ ہوسکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔