بھارت میں ہاتھی نے خاتون کو کچلنے کے بعد اس کی میت بھی کچل ڈالی

مقامی میڈیا کے مطابق خاتون کو کچلے جانے کے بعد اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں


ویب ڈیسک June 14, 2022
حکام کے مطابق ہاتھی ضلع سے تقریباً 200 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ڈالما وائلڈ لائف سینکچوری سے بھاگا ہوا تھا

بھارت میں ایک جنگلی ہاتھی نے 70 سالہ خاتون کو پیروں تلے روند کر مارنے کے بعد ان کی میت کو بھی کچل دیا۔

پولیس کے مطابق بھارت کی مشرقی ریاست اوڈیشا کے مایوربھنج ضلع کے رائے پال گاؤں میں مایا مُرمو نامی خاتون ٹیوب ویل سے پانی نکال رہیں تھیں جب جنگلی ہاتھی اچانک کہیں سے نمو دار ہوا۔

حکام کا کہنا تھا کہ یہ ہاتھی ضلع سے تقریباً 200 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ڈالما وائلڈ لائف سینکچوری سے بھاگا ہوا تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق خاتون کوکچلے جانے کے بعد اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

رپورٹس کے مطابق جب خاندان کے ممبران ان کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے جمع ہوئے تو وہی ہاتھی ایک بار پھر نمودار ہوا اور لاش کو اٹھا کر پھینکا اور ایک بار پھر کچل دیا جس کو دیکھ کر موقع پر موجود لوگ ششد رہ گئے۔

خاندان کے افراد کی جانب سے مُرمو کی آخری رسومات کی تکمیل ہاتھی کے چلے جانے کے بعد ہوئی۔ تاہم یہ بات واضح نہیں ہے کہ ہاتھی نے موقع پر موجود کسی اور شخص کو نقصان پہنچایا یا نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں