باٹا پور میں 10 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا پڑوسی گرفتار

ملزم سہیل بچی سے زیادتی کے بعد فرار ہوگیا تھا


ویب ڈیسک June 15, 2022
زیادتی کے ملزم سے تفتیش جاری ہے:فوٹو:ایکسپریس نیوز

لاہورکے نواحی علاقے باٹا پورمیں 10 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے پڑوسی کو گرفتارکرلیا گیا۔

جینڈر سیل کینٹ ڈویژن کے مطابق باٹا پور کے علاقے میں پڑوسی نے 10 سالہ بچی کوزیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزم راحیل بچی سے زیادتی کے بعد فرار ہوگیا تھا۔جینڈ سیل پولیس نے ملزم راحیل کو موبائل ڈیٹا اینالسسز کی مدد سے گرفتارکرلیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم کو متاثرہ بچی اور اس کے اہل خانہ سے رابطے کی ہدایت کی ہے۔

ڈی آئی جی انوسٹیگیشن کامران عادل نے کہا کہ بچوں اورخواتین کے جنسی استحصال میں ملوث عناصرکسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے بچی سے زیادتی کے ملزم کی فوری گرفتاری پرجینڈر سیل کینٹ ڈویژن کو شاباش دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں