کامیڈی ہارر فلم ’پیچھے تو دیکھو‘ رواں ہفتے ریلیز کی جائے گی

فلم بینوں نے اسے ایک مختلف اور دلچسپ فلم قرار دیا ہے


ویب ڈیسک June 15, 2022
فلم میں اداکار یاسر حسین مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے(فائل فوٹو)

کراچی: پاکستان کے معروف اداکار یاسر حسین کی فلم پیچھے تو دیکھو رواں ہفتے ملک بھر کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

رائٹر اور ڈائریکٹر سید عاطف علی کی نئی ہارر کامیڈی فلم "پیچھے تو دیکھو"ریلیز کے لئے تیار ہے اور اس فلم کے ٹیزر کے سوشل میڈیا پر بھی خوب چرچے ہو رہے ہیں۔ اس فلم میں اداکار یاسر حسین مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جبکہ فلم 17 جون کو سنیما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

''پیچھے تو دیکھو" کے ٹریلر نے عوام کی خوب توجہ سمیٹی اور فلم بینوں نے اسے ایک مختلف اور دلچسپ فلم قرار دیا ہے جبکہ یوٹیوب پربھی فلم کے ٹریلر کو کافی دیکھا اور پسند کیا جارہا ہے۔


فلم "پیچھے تو دیکھو" سید عاطف علی ، محمد یاسراور منعم مجید نے لکھی ہے اور اس کےڈ ائریکٹر سید عاطف علی ہیں،جو اس سے قبل ہارر فلم "پری" بھی بناچکے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں یاسر حسین، آدی عدیل امجد، نوال سعید، سارہ علی خان، جنید اختر، وقار حسین، عامر قریشی، شارق محمود، ملک رضا، یاسر تاج اور اصغر کھوسو شامل ہیں جوکہ بہترین اداکارہ کا مظاہرہ کرتے نظر آئیں گے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں