اسپیکر کے ہوتے ہوئے گورنر کا بجٹ اجلاس بلانا غیرقانونی ہے پرویز الہیٰ

تین دفعہ اویس لغاری کو بجٹ پیش کرنے کی دعوت دی لیکن وہ نہ آئے، اسپیکر پنجاب اسمبلی


ویب ڈیسک June 15, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) اسپیکر کے ہوتے ہوئے گورنر کا بجٹ اجلاس بلانا غیرقانونی ہے، پرویز الہیٰ

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ گورنر بلیغ الرحمان کی جانب سے بجٹ اجلاس بلانا غیر قانونی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے تحت صوبائی اسمبلی اجلاس جاری تھا، تین دفعہ اویس لغاری کو بجٹ پیش کرنے کی دعوت دی لیکن وہ نہ آئے۔

انہوں نے کہا کہ اگر گورنر اجلاس ملتوی کرے تو سیکرٹری اسمبلی کو تحریری اطلاع دی جاتی ہے، بجٹ اجلاس کہیں بھی 4 لگ بیٹھ جائیں اور کریں تو یہ غیرقانونی ہے، اسپیکر کے ہوتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر اجلاس کی صدارت نہیں کرسکتا، اسمبلی کی عمارت کے ہوتے ہوئے کسی دوسری عمارت کو اسمبلی ڈکلئیر نہیں کیا جاسکتا۔

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر پرویز الہیٰ نے کہا کہ خواتین اراکین کی طرف سے تحریک استحقاق آئی ہے، جس پر سب سے پہلے کارروائی ہوگی۔ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر راجا بشارت کی جانب سے تحریری طور پر اجلاس برخاست ہونے کا نوٹیفیکیشن نہیں ملا۔

مزید پڑھیں: پنجاب بجٹ کا معاملہ مزید گھمبیر، اسپیکر اور گورنر نے علیحدہ علیحدہ اجلاس طلب کرلیے

انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ اسمبلی میں پیش کیا جاتا ہے تو ایوان میں نمائندگان کا ہونا ضروری ہے، اگر گورنر غیر قانونی کام کرنا چاہتا ہے تو یہ بدقسمتی ہے۔

گزشتہ روز پنجاب کے بجٹ کے معاملے پر اسپیکر اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے علیحدہ علیحدہ مقامات پر اجلاس طلب کررکھا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔