اینٹی کرپشن پنجاب کی  کارروائی عثمان بزدار کے پرنسپل سیکرٹری کا فرنٹ مین گرفتار

گریڈ 20 کے چیف انجینیئروسیم طارق پر کروڑوں روپے کرپشن کا الزام


ویب ڈیسک June 15, 2022
گریڈ 20 کے چیف انجینیئروسیم طارق پر کروڑوں روپے کرپشن کا الزام فوٹو:ایکسپریس نیوز

ISLAMABAD: پنجاب اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے گریڈ 20 کے چیف انجینیئر وسیم طارق کو گرفتارکرلیا۔

اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹرز کی ٹیم نے ایک کارروائی میں گریڈ 20 کے چیف انجینیئروسیم طارق کو گرفتارکرلیا۔کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈپارٹمنٹ لاہور میں تعینات وسیم طارق کو مختلف ٹھیکوں کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزام میں گرفتارکیا گیا۔

سی اینڈ ڈبلیو پنجاب کے سابق چیف انجینیئر لاہور نارتھ نے ٹھیکیدار سے 94 لاکھ رشوت وصول کی۔ ملزم کو سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کا فرنٹ مین بتایا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں