ثمر من اللہ کی فلم ’آؤٹ سوئنگ‘ بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب

آؤٹ سوئنگ نے بلٹزانٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ حاصل کیا


ویب ڈیسک June 15, 2022
یہ خبر فلم ساز نے ٹوئٹ کے زریعے دی(فائل فوٹو)

پاکستانی فلم ساز ثمر من اللہ کی دستاویزی فلم 'آؤٹ سوئنگ ' نے عالمی سطح پربڑی کامیابی حاصل کرلی۔

رپورٹ کے مطابق ثمر من اللہ کی دستاویزی فلم نے برطانیہ میں دیسی بلٹز انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔

یہ خبر فلم ساز نے ٹوئٹ کے زریعے دی جس میں انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی دستاویزی فلم آؤٹ سوئنگ نے برطانیہ میں بلٹزانٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔ ثمرمن اللہ نے بتایا کہ ان کی جگہ نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کے والدین ضیا الدین یوسف زئی اور طور پکئی یوسف زئی نے وصول کیا ہے۔


یاد رہے کہ یہ دستاویزی فلم اسلام آباد کے نواح میں واقع پختون آبادی میں نوجوان کوچ سے کرکٹ سیکھنے والی طالبات پر بنائی گئی ہے جس کو بین الاقوامی سطح پر بھی خوب سراہا جا رہا ہے۔

 


اس سے قبل پاکستانی فلم ساز صائم صادق کی فیچر فلم 'جوائے لینڈ' نے بھی بین الاقوامی سطح پر خوب پذیرائی حاصل کی تھی اور اسے دنیا کے سب سے بڑے فلم فیسٹیول' کانز 'میں جیوری ایوارڈ سے نوازہ گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں