بابراعظم پاکستان کو ٹی20 ون ڈے میں چیمپئین بنانے کے خواہشمند

پاکستان کیلئے دو ورلڈکپ جیتنا چاہتاہوں، ورنہ اس فارم کا کوئی فائدہ نہیں، بابراعظم


ویب ڈیسک June 15, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) پاکستان کیلئے دو ورلڈکپ جیتنا چاہتاہوں، ورنہ اس فارم کا کوئی فائدہ نہیں، بابراعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹی20 اور ون ڈے انٹرنشنل ورلڈکپ میں پاکستان کو فاتح بنانے پر نظریں مرکوز کرلیں۔

اے ایف پی کو دیئے گئے انٹرویو میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ اکتوبر میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ اور اگلے سال بھارت میں شیڈول 50 اوورز کے عالمی ایونٹس میں پاکستان کو کامیابی نہ دلواسکا تو اس فارم کا کوئی فائدہ نہیں۔

27 سالہ پاکستانی کپتان بابراعظم نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ میں اپنی فارم سے لطف اندوز ہو رہا ہوں لیکن اس فارم کے ساتھ میرا بنیادی ہدف اگلے ڈیڑھ سال میں پاکستان کے لیے دو ورلڈکپ جیتنا ہے اور اگر ایسا ہوتا ہے تو میں محسوس کروں گا کہ میرے رنز سونے کے قابل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بحیثیت کپتان میں چیلنج لینا چاہتا ہوں کیونکہ کپتان کو ٹیم فالو کرتی ہے، اگر میں رنز بنا رہا ہوں تو دوسرے بلے باز اس کی پیروی کریں گے۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی ون ڈے رینکنگ؛ پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

قبل ازیں سال 2019 کے ون ڈے ورلڈکپ کے دوران بابراعظم نے سینچری اسکور کی تھی لیکن قومی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی تھی۔

واضح رہے کہ بابراعظم نے 2010 اور 2012 کے انڈر-19 ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کی لیکن بدقسمتی سے قومی ٹیم ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں