بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

25 مئی کو یاسین ملک کو عمر قید کی سزا کے بعد سے 30 کے قریب کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جاچکا ہے


ویب ڈیسک June 15, 2022
نوجوان کو شوپیاں میں سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا، فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کے بہانے قابض بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مارکر شہید کردیا۔

گزشتہ ماہ کے آخر ہفتے میں حریت رہنما یاسین ملک کو جھوٹے مقدمے میں عمر قید کی سزا کے اعلان کے بعد سے خوف زدہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں 30 کے قریب نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

سرچ آپریشن کے دوران پورے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا گیا تھا جب کہ انٹرنیٹ کی سروس بھی معطل رہی۔ جارحیت پسند بھارتی فوج نے خواتین اور بچوں تک کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

قابض بھارتی فوج نے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے نوجوانوں کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا۔ والدین اپنے پیاروں کی لاشیں وصول کرنے کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔