2 لاکھ سے زائد ڈی کینٹرزکو قانونی تحفظ فراہم کرنیکا مطالبہ

مقامی ایل پی جی کیلیے جی ایس ٹی کی شرح 10 فیصد کی جائے،عبدالہادی خان کا خطاب


Staff Reporter June 16, 2022
مقامی ایل پی جی کیلیے جی ایس ٹی کی شرح 10 فیصد کی جائے،عبدالہادی خان کا خطاب (فوٹو فائل)

وفاق ایوانہائے تجارت و صنعت پاکستان کی سینٹرل اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ایل پی جی نے سستا متبادل ایندھن کو عوام کی دسترس میں لانے کیلیے2لاکھ سے زائد ڈی کینٹرز کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

2لاکھ سے زائد ڈی کینٹرز کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ بدھ کو فیڈریشن ہاؤس میں کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینٹرل ایل پی جی کمیٹی کے کنوینر اور آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے سینٹرل چیئرمین عبدالہادی خان نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی ہوشربا قیمتوں اور سی این جی کی موجودہ قلت کے تناظر میں حکومت کو دو لاکھ سے زائد ڈی کینٹرز کو مطلوبہ احتیاطی تدابیر کی شرط پر رجسٹرڈ کرنے کیلیے قانون سازی کرنی پڑے گی کیونکہ سنگین نوعیت کی مہنگائی کے اس دور میں کم آمدن کا حامل اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والا طبقہ یکمشت 11.8 کلوگرام یا 15کلوگرام کا حامل گھریلو سلینڈر خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتا جسے ریلیف دینے کے لیے نہ صرف ڈکینٹرز کو ریگولرائز کرنے بلکہ ریلیف مقامی طور پر پیدا ہونے والی ایل پی جی پر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کو بھی فی الفور ختم کرنے ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایل پی جی کی امپورٹ پرجی ایس ٹی کی شرح 10فیصد جبکہ مقامی ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کے لیے یہ شرح 17فیصد ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ کہ مقامی ایل پی جی کے لیے جی ایس ٹی کی شرح 10فیصد کی جائے۔

انھوں نے کہا کہ غریب صارفین ڈی کینٹرز سے اپنی استطاعت کے مطابق ایک کلو یا دوکلوگرام ایل پی جی خریدنے سہولت سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی گھریلو ایندھن کی ضروریات پوری کرسکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں