سعودی عرب نے متعدد یمنی شہریوں و اداروں کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کردیا

مذکورہ افراد پر حوثیوں جنگجوؤں کو اسلحہ فراہم کرنے اور رقم و تیل کی اسمگلنگ کا بھی الزام لگایا گیا ہے


ویب ڈیسک June 16, 2022
سعودی عرب

سعودی عرب نے آٹھ یمنی شہریوں اور 11 اداروں کو دہشت گردوں اور دہشت گردی کی معاونت کرنے والوں کی فہرست میں شامل کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی حمایت یافتہ حوثی جنگجوؤں کی مالی امداد کرنے میں ملوث 8 افراد اور 11 اداروں کو دہشت گردوں کی لسٹ میں شامل کردیا۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ جن افراد کو فہرست میں شامل کیا گیا ہے وہ القاعدہ اور ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کے ساتھ منسلک ہیں۔

سعودی حکام نے مذکورہ افراد اور اداروں کی ریاست میں موجود تمام جائیداد ضبط کرلی اور ان کے ساتھ لین دین کو قانونی خلاف ورزی قرار دیدیا،

ریاض نے مذکورہ افراد پر الزام لگایا ہے کہ مذکورہ افراد حوثیوں جنگجوؤں کو اسلحہ فراہم کرنے اور رقم اور تیل کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔