مصر میں تین آنکھوں اور دو منہ والے عجیب و غریب بچھڑے کی پیدائش

بچھڑے کو ایک ہفتہ نگرانی میں رکھا گیا اور اس دوران دو زبانیں کچھ بھی پینے اور نگلنے میں دشواری کا باعث تھیں


ویب ڈیسک June 16, 2022
عجیب الخلقت بچھڑا

ISLAMABAD: مصر میں گائے نے دو منہ، تین آنکھوں، دو جبڑوں والے عجیب الخلقت بچھڑے کو جنم دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تاریخی ملک مصر کی غربیہ گورنری کے ایک گاؤں میں عجیب الخلقت بچھڑے نے جنم لیا جس کا دماغ تو ایک ہے مگر ان کے منہ اور زبانیں دو ہیں۔

مصر میں جانورروں کے ڈاکٹرز نے تصدیق کی کہ گاؤں میں تین آنکھوں، دو جبڑوں، دو زبانوں، دو کان اور ایک دماغ والے بچھڑے کی پیدائش ہوئی ہے اور ایسا کیس جنین کی غیر معمولی نشوونما کی وجہ سے سامنے آیا ہے۔

مصری ڈاکٹروں کی جانب سے پیدائش کے بعد بچھڑے کو ایک ہفتے تک نگرانی میں رکھا گیا اور اس دوران اسے دو زبابوں کی وجہ سے کچھ بھی پینے یا نگلنے میں دشواری پیش آرہی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔