اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے تین فلسطینی شہید

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے آٹھ فلسطینی زخمی بھی ہوئے، فلسطینی وزارت صحت


ویب ڈیسک June 17, 2022
سیکڑوں فلسطینیوں نے اسرائیلی فورسز کی دہشتگردی کیخلاف احتجاج کیا:فوٹو:فائل

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے مغربی کنارے میں تین فلسطینی شہید ہوگئے۔

فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مغربی کنارے میں جمعہ کی صبح اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے تین فلسطینی شہید اورآٹھ زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جینن کی ایک چیک پوسٹ پرکھڑی گاڑی پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین کارسوار شہید جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اسرائیلی فوجیوں کی دہشتگردی کے خلاف سیکڑوں مشتعل فلسطینی اسپتال کے باہرجمع ہوگئے اوراحتجاج کیا۔شہدا کی میتوں کو جلوس کی شکل میں ان کے گھروں تک لے جایا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔