وزارت ریلوے نے ہفتے کی چھٹی ختم کر دی
پیر سے جمعرات اور ہفتے کے روز ریلوے دفاتر صبح 8 بجے سے شام 3 بجے تک کھلے رہیں گے
وزارت ریلوے نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس کے تحت محکمہ ریلوے میں ہفتے میں 6 روز کام ہوگا، محکمہ ریلوے کے لیے نئے اوقات کار جاری کر دیے گئے۔
ریلوے کے تمام دفاتر پیر سے ہفتہ چھ روز تک کھلے رہیں گے، پیر سے جمعرات اور ہفتے کے روز ریلوے دفاتر صبح 8 بجے سے شام 3 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کے روز ریلوے کے تمام دفاتر میں صبح 8 بجے سے 1 بجے تک ورکنگ ہوگی۔
وزارت ریلوے کی جانب سے ہفتے میں چھ روز کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے تمام وفاقی اداروں کی ہفتے کی چھٹی بحال کر دی گئی تھی تاہم وزارت ریلوے نے اپنی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا۔