راولپنڈی میں اندھے قتل کا ڈراپ سین اہلیہ اور بیٹے ملوث نکلے

ملزمان نے محمد امین کو ہتھوڑے کے وار سے قتل کرکے لاش گراؤنڈ میں پھینک دی تھی


ویب ڈیسک June 17, 2022
ملزمہ صغریٰ بی بی اور ایک بیٹے اسد کو پولیس نے گرفتار کرلیا

ADELAIDE: مورگاہ کے علاقے میں اندھے قتل کا معمہ حل ہوگیا، جس میں اہلیہ اور 2 بیٹے ہی قاتل نکلے۔

پولیس ترجمان کے مطابق مقتول کی اہلیہ صغریٰ بی بی اور بیٹے اسد کو چند گھنٹوں میں ہی گرفتار کرلیا گیا جب کہ محمد امین کے قتل کی واردات میں ملزمہ کا آشنا بھی شامل تھا۔

مقتول کے بھائی عمر فاروق نے پولیس کو بتایا کہ اس کے بھائی کو اپنی اہلیہ پر شک تھا، شبہہ ہے کہ اسی نے قتل کرایا ہوگیا۔ جس کے بعد پولیس نے مقتول کی اہلیہ اور بیٹے سے تحقیقات کا آغاز کیا تو ملزمان نے جرم کا اعتراف کرلیا۔

ملزمہ کے دوسرے بیٹے اور قتل میں شامل ملزمہ کے آشنا کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ ملزمان نے مقتول کو ہتھوڑے کا وار کرکے قتل کرنے کے بعد لاش گراؤنڈ میں پھینک دی تھی۔

پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش مقتول کے بھائی کے سپرد کردی ہے جب کہ ملزمان کے خلاف تھانہ مورگاہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مورگاہ پولیس کو گزشتہ روز گراؤنڈ سے ہی مقتول محمد امین کی لاش ملی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔