الیکشن کمیشن کا ضمنی الیکشن میں ہنگامہ آرائی پر مصطفی کمال کو نوٹس

انتخابی حلقے میں امن وامان کا نفاذ اور ووٹروں کو پرا من ماحول فراہم کرنا صوبائی حکومت کی ذمے داری ہے، چیف الیکشن کمشنر


ویب ڈیسک June 17, 2022
مصطفیٰ کمال کو نوٹس پولنگ اسٹیشن نمبر 165 پر حملہ کرنے کے سلسلے میں دیا گیا (فوٹو فائل)

الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 240 میں ضمنی الیکشن کے دوران پولنگ اسٹیشن نمبر 165 پر حملہ کرنے کے سلسلے میں پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کو نوٹس جاری کردیا۔

کراچی کے حلقہ این اے 240 میں ضمنی الیکشن میں امن و امان کی صورت حال پر الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کی۔اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے حلقے کی صورت حال پر مکمل بریفنگ دی۔ اس موقع پر ممبران الیکشن کمیشن کے علاوہ دیگر افسران بھی شریک تھے۔

اجلاس میں صوبائی الیکشن کمشنر کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ اسٹیشن نمبر 165پر حملہ کرنے کے سلسلے میں پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کو نوٹس جاری کردیا گیا۔

علاوہ ازیں چیف الیکشن کمشنر نے وزیراعلیٰ اورچیف سیکرٹری سندھ سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی حلقہ میں امن وامان کا نفاذ اور ووٹروں کو پرا من ماحول فراہم کرنا صوبائی حکومت کی ذمے داری ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے چیف الیکشن کمشنر کو ہر قسم کی معاونت اور ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے۔

یہ پڑھیں : کراچی؛ ضمنی الیکشن میں ہنگامہ آرائی پر 258 افراد گرفتار

 

انتخابی عمل کے دوران امن و امان کی صورت حال پر آئی جی سندھ نےبتایا کہ تقریباً 250 افراد کے خلاف گرفتار کرکے مقدمے کی کارروائی کی جا رہی ہے ۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ انتخابی حلقے میں امن اومان کی بہترصورتحال کے حوالے سے خصوصی اجلاس طلب کریں تاکہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں ۔ آئندہ حلقہ این اے 245 اور لوکل گورنمنٹ انتخابات میں فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں