کراچی میں بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بناکر ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

گرفتارملزم کم عمر بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بناکران کی ویڈیو بناتا تھا


Staff Reporter June 18, 2022
گرفتارملزم کم عمر بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بناکران کی ویڈیو بناتا تھا

کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کم عمر بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بناکران کی ویڈیو بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے مددگار 15 کی اطلاع پر اللہ والا ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئےعلاقہ مکینوں کی جانب سے تشدد کانشانہ بنائے جانے والے ملزم وقاص کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا۔

ایس ایچ او اخلاق احمدنے بتایا کہ گرفتارملزم کم عمر بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بناکران کی ویڈیو بناتا تھا ۔ اس کے قبضے سے برآمد موبائل سے فحش حرکات پرمبنی84ویڈیوزملی ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ مددگار 15 کی اطلاع پر اللہ والا ٹاؤن پہنچی تو علاقہ مکین ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر تشدد کانشانہ بنا رہے تھے۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش انویسٹی گیشن پولیس کے سپرد کردی گئی ہے اور تفتیش کے دوران معلوم ہوسکے گا ملزم کی جانب سے بچوں کی ویڈیوز بنانے کی وجہ کیا تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔