شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ نائیک شہید

دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک June 18, 2022
سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ضلع میران شاہ میں ہوا،آئی ایس پی آر (فوٹو : فائل)

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں نائیک شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع میران شاہ میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں نائیک زاہد احمد نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جس کی شناخت ضیا اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ دہشتگردوں سے اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں