مہنگائی نے شہری کو گھی کی بالٹی چرانے پر مجبور کردیا

شہری نے کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں قائم پرچون کی دکان کے باہر رکھی ہوئی گھی کی بالٹیاں چوری کرلیں


Staff Reporter June 18, 2022
فوٹو: ایکسپریس نیوز

DUBAI: ملک میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے باعث دکانوں کے باہر رکھی ہوئی گھی کی بالٹیاں بھی چوری کی جانے لگی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بڑھتی ہوئی مہنگائی کے ہاتھوں مجبور شہری نے کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں قائم پرچون کی دکان کے باہر رکھی ہوئی گھی کی بالٹیاں چوری کرلیں جس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹیج میں دیکھا گیا کہ شلوار قمیض میں ملبوس شخص اشیا خوردونوش کی دکان کے باہر فٹ پاتھ پر رکھی ہوئی گھی کی بالٹیوں کے قریب آکر رکتا ہے اور پلک جھپکتے ہی گھی کی 2 بالٹیاں اٹھا کر لے جاتا ہے جس کے بعد پھر سے وہی شخص دوبارہ واپس آکر دو بالٹیاں مزید چرا لیتا ہے۔

گھی کی بالٹیاں چوری کیے جانے سے متعلق ایس ایچ او بریگیڈ خالد رفیق کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تھانے میں کوئی رپورٹ درج نہیں کرائی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔