کھانا نہ دینے پر سفاک شوہر بیوی کو قتل کرکے لاش کے ساتھ سوگیا

ملزم نے رات کا کھانا نہ ملنے پر طیش میں آکر خاتون کے منہ پر تکیہ رکھ کر دم گھوٹ کر مار دیا


ویب ڈیسک June 19, 2022
فوٹو، فائل

LOS ANGELES: بھارتی دارالحکومت میں بیوی کے کھانا پیش نہ کرنے پر سفاک شوہر نے اسے قتل کردیا اور پوری رات لاش کے ساتھ سوتا رہا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں مقتولہ بیوی کے رات کا کھانا نہ دینے پر تنازع ہوا جس پر سفاک شوہر نے طیش میں آکر خاتون کے منہ پر تکیہ رکھ کر دم گھوٹ کر مار دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ اور قاتل دونوں نشے کے عادی تھے جس وقت شوہر نے خاتون کو قتل کیا ممکنہ طور پر اس وقت وہ نشے میں دھت تھا اسی وجہ سے وہ لاش کے ساتھ پوری رات سویا۔

مقامی پولیس نے یہ بھی بتایا کہ صبح ہوتے ہوئے قتل گھر سے 40 ہزار نقدی لے کر فرار ہوگیا، بعد ازاں اہلکاروں نے کارروائی کرکے ملزم کو ڈھونڈ نکالا۔ قاتل اور مقتولہ سال 2008 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں