گجرات بدفعلی کیس میں گرفتار تھانیدار کا بیٹا پولیس حراست سے باآسانی فرار

ایس ایچ او کی مدعیت میں مقدمہ درج، چار اہلکار معطل


ویب ڈیسک June 19, 2022
فوٹو انٹرنیٹ

ISLAMABAD: پنجاب کے علاقے گجرات میں بدفعلی کیس میں گرفتار ہونے والا تھانیدار کا بیٹا پولیس کے چنگل سے باآسانی فرار ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گجرات پولیس کی حراست سے زیادتی کیس میں ملوث تھانیدار کا ملزم بیٹا فرار ہوا جس پر پولیس نے اپنی مدعیت میں 4 پیٹی بھائی پولیس اہکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

گجرات پولیس ترجمان کے مطابق پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرکے معطل کردیا گیا ہے جبکہ فرارملزم کی سیف سٹی کیمروں کی مدد سے تلاش جاری ہے جسے جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس اہلکار کھانے کیلئے رکے تو ملزم ہتھکڑی سمیت اپنے بھائی کیساتھ موٹرسائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گیا، جس پر ایس ایچ او کی مدعیت میں پولیس ملازمین کیخلاف پرچہ درج کیا گیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ہونیوالے ملزم کو ٹانڈہ پولیس نے نوجوان کیساتھ اسلحہ کے زورپرزیادتی کیس میں گرفتار کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔