پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا آئی ایم ایف سے تعلق نہیں وزیر خزانہ

آج اور کل رات آئی ایم ایف سے مذاکرات ہوں گے، مذاکرات کی کامیابی کے بعد وزیراعظم قوم کو اعتماد میں لیں گے


ویب ڈیسک June 21, 2022
تیل کی قیمتیں بڑھنا عالمی منڈی میں تیزی کے رحجان کے باعث ہے، مفتاح اسماعیل (فوٹو فائل)

SHANGHAI: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا آئی ایم ایف سے کوئی تعلق نہیں۔

کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی میں تیزی کے رحجان کے باعث ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ دنیا میں تمام ممالک 2، 3 پروگرامز کے بعد آئی ایم ایف سے نکل گئے۔ ہمارے آج اور کل رات آئی ایم ایف سے مذاکرات ہوں گے۔

مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ مذاکرات کی کامیابی کے بعد وزیراعظم قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔