منال خان پر امریکی سپر ماڈل کے ناشتے کی تصویر چوری کرنے کا الزام

کیا منال خان خود سے کچھ اسٹرابریز بھی نہیں خرید سکتیں؟ سوشل میڈیا صارفین کی تنقید


ویب ڈیسک June 21, 2022
فوٹو: فائل

RAWALPINDI: معروف اداکارہ منال خان پر امریکی سپر ماڈل کیلی جنیر کے ناشتے کی تصویر چوری کرنے کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا صارفین نے منال کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ نے کیلی جنیر کے ناشتے کی تصویر ان کے انسٹاگرام اسٹوری سے چرائی اور اپنے اکاؤنٹ پر لگا کر یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی کہ یہ ان کا ناشتہ ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ ''تو کیا منال خان خود سے کچھ اسٹرابریز بھی نہیں خرید سکتیں؟''۔ کسی نے طنزیہ انداز میں کہا کیلی جنیر آپ سے گزارش ہے کہ منال کی اسٹوریز چوری کرنا بند کریں''۔

ایک خاتون صارف کا کہنا تھا کہ ''کیا منال سمجھتی ہیں کہ ہم کیلی کو نہیں جانتے اور نہ ہی انہیں فولو کرتے ہیں؟''۔







تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں