الیکشن کمیشن نے این اے 245 ضمنی انتخاب کیلئے فوج کی سیکیورٹی مانگ لی

الیکشن کمیشن نے پاک فوج کی سکیورٹی آئین کے آرٹیکل 220 کے تحت طلب کی ہے، مراسلہ


ویب ڈیسک June 22, 2022
(فوٹو : فائل)

الیکشن کمیشن نے این اے 245 کے ضمنی انتخاب کے لیے پاک فوج کی سیکیورٹی مانگ لی.

الیکشن کمیشن نے سیکرٹری وزارت دفاع کو مراسلہ ارسال کردی جس میں کہا گیا کہ پاک فوج کے جوان پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعینات کیے جائیں گے۔

مراسلے مٰں بتایا گیا کہ این اے 245 کراچی میں ضمنی انتخاب 27 جولائی کو ہوگا جبکہ پاک فوج کے جوان 26 تا 28جولائی اسٹینڈ بائی رکھیں جائیں۔ مراسلے میں فوج کی سیکیورٹی سے متعلق کہا گیا کہ پرامن، شفاف انتخاب، کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوجی جوان تعینات ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پاک فوج کی سکیورٹی آئین کے آرٹیکل 220 کے تحت طلب کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔