انٹرپول کی کارروائی سرگودھا پولیس کو مطلوب ملزم یونان سے گرفتار

ملزم کو یونان سے پاکستان منتقل کر کے اسلام اباد ائیرپورٹ پر سرگودھا پولیس کے حوالے کردیا گیا


ویب ڈیسک June 24, 2022
اشتہاری ملزم سجاور ثناء سرگودھا پولیس کو مقدمہ نمبر 139/2019 میں مطلوب تھا

ایف ائی اے انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے سرگودھا پولیس کو مطلوب مفرور ملزم سجاور ثناء کو یونان سے گرفتار کرلیا۔

اشتہاری ملزم سجاور ثناء سرگودھا پولیس کو مقدمہ نمبر 139/2019 میں مطلوب تھا اور اس کی گرفتاری کے لئے انٹرپول پاکستان نے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔

ملزم کو یونان سے پاکستان منتقل کر کے اسلام اباد ائیرپورٹ پر سرگودھا پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔