تصویر میں موجود یہ بچی آج کی کونسی مشہور اداکارہ ہے

یہ تصویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے


ویب ڈیسک June 25, 2022
اس تصویر کو کپور سسٹرز کے مداحوں کی جانب سےبےحد پسند کیا جا رہا ہے (فائل فوٹو)

MELBOURNE: کرینہ کپور نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک معصوم بچی کی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے جو کہ سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے۔

دراصل یہ بچی کوئی اور نہیں بلکہ کرینہ کی بڑی بہن کرشمہ کپور ہیں اور آج خوبرو اداکارہ کرشمہ کپور کی سالگرہ ہے نوجوان دکھائی دینے والی یہ اداکارہ 48 برس کی ہوگئی ہیں۔


کرینہ کپور نے کرشمہ کی بچپن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ'' ہمارے خاندان کا فخر تمہاری یہ تصویر میری سب سے پسندیدہ ہے، آج سب بولو ہیپی برتھ ڈے تو لولو''۔

کرینہ کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر کو کپور سسٹرز کے مداحوں کی جانب سےبےحد پسند کیا جا رہا ہے اور کئی بالی ووڈ شخصیات بھی کرشمہ کپور کو سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں۔




تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔